کامنز:ویکی محبوب یادگاریں/ڈی ای آئی تحقیق 2022/حتمی رپٹ/تعارف

From Wikimedia Commons, the free media repository
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of a page Commons:Wiki Loves Monuments/DEI research 2022/Final report/Introduction and the translation is 100% complete. Changes to the translation template, respectively the source language can be submitted through Commons:Wiki Loves Monuments/DEI research 2022/Final report/Introduction and have to be approved by a translation administrator.


عمومی جائزہ تعارف سیکھ تجاویز ممکنہ رکاوٹیں اگلے مراحل کیا ہیں؟ ضمیمہ



خاندوبہ مندر، پونہ، بھارت: ویکی محبوب یادگاریں، 2017، کا فاتح

ہمارے ارد گرد کی دنیا متحرک اور نشو نما پاتی رہتی ہے، اور اسی طرح وہ طریقے ہیں جن میں ہم اس کا تجربہ کرتے ہیں۔ یہ ان طریقوں سے بھی ظاہر ہوتی ہے جن سے ہم تنوع، مساوات اور شمولیت کی ضروریات کو سمجھتے اور محسوس کرتے ہیں۔جیسے ہم ویکی محبوب یادگار کو مزید جامع اور مساوی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، اس حقیقت پر دھیان دینا ضروری ہے کہ 'جامعیت اور مساوات' کا ہمارا خیال ہمیشہ ہمارے اپنے فوری تجربے سے متاثر ہوتا ہے۔ تنوع، مساوات اور شمولیت کی تحصیل کے لیے پھر ضروری ہے ہمارے مفروضوں اور زمینی حقائق پر غور و فکر ہو۔

ڈی ای آئی تحقیق کے انعقاد کے آخری چند مہینوں نے اسی عکاسی کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، اور یہ حقیقت کہ ڈی ای آئی کے تمام مسائل کے لیے 'ایک سائز سب کے لیے فٹ بیٹھتا ہے' حل نہیں ہو سکتا ہے۔ سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی رکاوٹوں کے سبب بہت سارے دباؤ اور کھینچاؤ آن پڑتے ہیں جو ان حلوں کے نفاذ اور کامیابی کو متاثر کرتی ہیں۔

ہر قومی تنظیمی ٹیم اپنے ملک میں تنوع، مساوات اور شمولیت حاصل کرنے کے مختلف مرحلے پر ہو سکتی ہے۔ اگرچہ کچھ لوگوں کو شرکت بڑھانے کے لیے قابل رسائی وسائل اور ٹیکنالوجی کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے، دوسروں کو یادگاروں کے انتظام کے لیے مقامی حکومت کے اقدامات کی کمی کو دور کرنے کے لیے مزید لاجسٹک مدد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ان میں سے ہر ایک منظرنامے میں آپ کو آگے بڑھنے کے قابل ہونے کے لیے پہلے فوری گرہ کو کھولنا ہوگا۔ لہٰذا، ڈی ای آئی کو ایک ایسے عمل کے طور پر دیکھنا ہی منصفانہ ہے جسے وقت اور جگہ کی ضروریات کے رعایت کے حسبِ منشا تیار ہوتا ہے۔

یہ رپٹ عبوری رپورٹ میں نمایاں کی گئی گفتگو سے ماخوذ ہے اور تنوع، مساوات اور شمولیت اور ویکی محبوب یادگار مہم کے لیے ضروریات اور تجاویز کی بہتر تصویر پیش کرنے کی امید کرتی ہے۔


→ واپس جائیں | ← مزید پڑھیں